سعودی ادارہ صحت نے اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت سمیت 25ممالک کے سفر سے کیوں روک دیا ؟وجوہات جانیے

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی ادارہ صحت نے اپنے شہریوں کو پاکستان اور بھارت سمیت 25ممالک کے سفر سے کیوں روک دیا ؟ اس حوالے سے جو اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق سعودی ادارہ صحت عامہ نے اپنے شہریوں کو انتہائی ضرورت کے تحت ہی بھارت اور پاکستان سمیت 25 ممالک کا سفرکرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک میں صحت خدمات کے معیار اور وہاں متعدی امراض کے پیش نظر انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کیاجائے۔ وقایہ سائٹ کے مطابق یلو کیٹیگری میں پاکستان،بھارت، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، سلواڈور، نیپال، ہنڈوراس، موزمبیق، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، کانگو، سرالیون، ایتھوپیا، نائاجیریا، فلپائن، گھانا، گوئٹے مالا، چاڈ اور کینیا شامل ہیں جبکہ زمبابوے کو ریڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

“جیو نیوز ” کے مطابق وقایہ کا کہنا ہے ’ یلو کیٹیگری کے ملکوں میں جو بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ان میں ہیضہ، ڈینگی، یلو فیور، خسرہ، منکی پاکس، پولیو، ملیریا، کووڈ 19 اور تپ دق قابل ذکر ہیں جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل زمبابوے میں ڈینگی اور ہیضہ پھیلا ہوا ہے۔ فہرست میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا کہ وہ متاثرہ اشخاص کے قریب نہ جائیں۔

Recent Posts

کراچی میں کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر میں ایک نوجوان کی ہلاکت…

13 mins ago

شہباز شریف کے پارٹی صدارت کے استعفے کو بھاری دل سے قبول کیا گیا، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ شہباز…

26 mins ago

معاشرے کی بیوہ خواتین کو مرحوم شوہر کے غم سے نکل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: تزین حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی، اداکارہ و…

39 mins ago

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

1 hour ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

1 hour ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

1 hour ago