صوبائی کابینہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بڑے اضافے کی منظوری دیدی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب صوبائی کابینہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دیدی، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔
یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1ہزار کردی جائے گی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 33واں اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری اور اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے۔
یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1ہزار کردی جائیگی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی اور پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا، بریفنگ کے مطابق امریکہ، کینیڈا اور دیگر ممالک کے شہری آن لائن سو ڈالر ادا کرکے لائسنس بنوا سکیں گے۔
اجلاس میں سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس طلباء کیلئے ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دی گئی طلبہ صرف ہائی گریڈ میرٹ سے لو گریڈ میرٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ٹرانسفر ہوسکیں گے۔
چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی الاٹ کرنے کیلئے شفاف قرعہ اندازی کی منظوری دی گئی اجلاس میں کابینہ نے چولستان میں تین لاکھ 44ہزار ایکڑ اراضی بے زمین کاشتکاروں کو دینے کافیصلہ کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہرکاشتکار کو ساڑھے بارہ ایکڑ زمین خصوصی امدادی نرخ پر دی جائے گی۔
جیلوں اور ہسپتالوں کا نظام محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کرنے کافیصلہ کیا گیا، پنجاب کابینہ نے قیدیوں کیلئے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ سسٹم کی منظوری دیدی، پنجاب میں نرسنگ کی طالبات کی تعداد دگنی کرنے کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کیلئے انتظامی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی،اجلاس میں چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کو اپ گریڈ کرکے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کابینہ کے مطابق ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز میں جنوبی پنجاب کیلئے پی کے ایل آئی ٹو قائم ہوگا، لاہور اور بہالپوریونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز کے ویزز سلیکشن کیلئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، پبلک پراسیکیوٹرز ڈیپارٹمنٹ پراسیکیوٹرز کی ایف آئی اے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تعیناتی کیلئے پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی…

10 mins ago

سرکاری ملازم کی بیوہ کو ملنے والی نوکری دوسری شادی پر ختم نہیں ہوسکتی: لاہور ہائیکورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کے بعد بیوہ کو سرکاری نوکری سے…

14 mins ago

ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو آئینی حدود میں رہنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

ساہیوال (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو…

19 mins ago

سپریم کورٹ بار کا پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیمی آرڈیننس پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پریکٹس پروسیجر صدارتی ترمیی آرڈیننس پر…

20 mins ago

فلم ‘ویر زارا’ دوبارہ ریلیز کے بعد 100 کروڑ کلب میں شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) ماضی کی سُپر ہٹ رومانوی فلم ‘ویر زارا’ 20 سال بعد دوبارہ ریلیز…

32 mins ago

عالیہ بھٹ کس بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی…

36 mins ago