چاغی میں مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، قبائلی رہنما جاں بحق


چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی کے علاقے شے سالار میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں قبائلی رہنما جاں بحق ہوگئے، لیویز کا کہنا ہے کہ مقتول سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہیں۔ بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے شےسالار میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار قبائلی رہنما حاجی سیف الحسنی جاں بحق ہوگئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حاجی سیف الحسنی قبائلی رہنما مولوی محمد کے بھائی ہے، اور واقعہ پرانی دشمنی کا لگتا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعے میں حاجی پہلوان شے زئی ولد قلندر شے زئی اور ان کے بیٹے شیر احمد ولد حاجی پہلوان شے زئی شدید زخمی ہوئے، جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہیں۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

2 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

3 hours ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

5 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

5 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

6 hours ago