متحدہ عرب امارات میں فیس ماسک لازمی پہننے کی شرظ ختم

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں فیس ماسک لازمی پہننے کی شرظ ختم کردی گئی ، ملک میں بعض مخصوص مقامات پر اب فیس ماسک پہننا لازمی نہیں ہے تاہم لوگوں کو اب بھی دو میٹر کا محفوظ جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہوگی ۔ یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MoHaP) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امارات میں بعض جگہوں پر اب سے فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں پڑے گی ، لوگوں کو اب عوامی مقامات پر اور ایک ہی گھر میں رہنے والے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ ساحل سمندر پر جانے والوں کے لیے اور کھلے سوئمنگ پول میں رہتے ہوئے فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی ، یہ ان لوگوں کے علاوہ ہے جو بند جگہوں پر اکیلے ہوتے ہیں ، یا جب کسی کی ذاتی خدمات حاصل کرتے ہیں ، دکانوں اور بیوٹی سنٹرز ، سیلونوں کے علاہ طبی مراکز اور کلینکوں میں جب تشخیصی اور علاج کی خدمات سے گزر رہے ہوں ، اس حوالے سے مقامی حکام کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں اب سے فیس ماسک کی درخواست نہیں کی جائے گی تاہم لوگوں کو اب بھی دو میٹر کا محفوظ جسمانی فاصلہ رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ یو اے اے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب ملک میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ، جو متاثرہ کیسز کا پتہ لگانے اور ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے کی جانے والی سخت قومی کوششوں کا نتیجہ ہے ، اس کے علاوہ کورونا کے خلاف مختلف قسم کی ویکسین فراہم کرنا اور پچھلے عرصے میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں عوام کا تعاون بھی شامل ہے۔
ایم او ایچ اے پی اور این سی ای ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اب بھی غیر مستثنیٰ جگہوں پر فیس ماسک پہنیں ، کیوں کہ تمام مطالعات نے تصدیق کی ہے کہ فیس ماسک وائرس سے بچاؤ کا سب سے اہم ذریعہ ہے ، انہوں نے معاشرے کے تمام افراد کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے اور معاشرتی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے مقرر کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago