سی پیک اور گوادر پورٹ کا مستقبل کے معاشی منظرنامے میں اہم کردار ہے، صادق سنجرانی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ سینیٹر صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے، معاشی ترقی میں کاروباری برادری کلیدی حیثیت کی حامل ہے، پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔ وہ گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (جی سی سی آئی) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے پیر کو کہاں پارلیمنٹ ہاو¿س میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گوادر، بلوچستان کی کاروباری صورت حال اور اقتصادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اقتصادی پالیسی، انفراسٹرکچر کی ترقی اور گوادر میں تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کےلئے چیمبر کی کوششوں کو سراہا۔ وفد نے گوادر میں کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی میں کاروباری برادری کا اہم کردار ہے۔ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک اور گوادر پورٹ کا پاکستان کے مستقبل کے معاشی منظرنامے میں نہایت اہم کردار ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ گوادر پورٹ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے اہم ہے۔ وفد نے گوادر کی کاروباری کمیونیٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے چیئرمین سینیٹ کے تعاون پر ا±نکا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے اقتصادی خوشحالی کو فروغ دینے، سرمایہ کاری اور خطے میں سازگار کاروباری ماحول کے لیے حکومتی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں سینیٹر پلوشہ محمدزئی خان اور سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی بھی موجود تھے۔

Recent Posts

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

25 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

30 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

55 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

1 hour ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

1 hour ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

1 hour ago