سو ل سیکرٹریٹ ملازمین کے چھے نکاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، آفیسرز ویلفیئر بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان سول سیکرٹریٹ افیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک کاکڑ نے کہا ہے کہ سو ل سیکرٹریٹ ملازمین کے عظیم تر مفادات کے لئے چھ نکاتی ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے کام کیا جائے اور مزید بھی ان ملازمین کیلئے کام جاری ہے حکومت وقت کیڈر پوسٹوں کو غیر قانونی طور پر بی سی ایس کیڈر کو دی جارہی ہے جن ہم اجازت نہیں دینگے اور نہ اس پر خاموش بیٹھیں گے اگست2021میں بلوچستان کابینہ نے جو نوٹیفکیشن کیا اس پر 15دن کے اندر عملدرآمد کیاجائے نہ ہونے کی صورت میں بھرپور احتجاج،سیکرٹریٹ بند اور مظاہرے کریں گے،یہ بات انہوں نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ ہم نے تیسری مرتبہ کامیابی کارکردگی کی بنیاد پر حاصل کی جن میں صوبہ میں گڈ گورننس،سول سروسز،ریفارمرز پر عمل،صوبے کی معیشت میں بہتری،کرپشن کا خاتمہ،سول اداروں میں ہر قسم کی سیاسی مداخلت کا خاتمہ،پی ایس ڈی پی میں ایم پی ایز و وزرا کی غیر قانونی مداخلت روکنا جونیئر افیسران کی بجائے سنیئر افیسران کی پوسٹنگ کو ترجیح دینا نان کیڈر افیسران کو کیڈر پوسٹ پر تعیناتی کی حوصلہ شکنی سمیت دیگر ملازم دوستی پالیسی کا فارمولا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ کے گریڈ سے لیکر22تک اپنے سروسز رول موجود ہے جن کی بنیاد پر ہماری پروموشن اور پوسٹنگ ہوتی ہے یہ معنی خیز بات ہے کہ اس ترقیاتی دور میں بھی حکومت بلوچستان ان ریونیو افیسران سے بلوچستان کے9فیصد سے زائد بی ایریا میں امن وامان کے قیام کا کام لے رہی ہے جبکہ پاکستان کے تمام صوبوں میں یہ کام ایک پروفیشنل سروس گروپ ادا کررہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ حالیہ دنوں میں چینی،یوریا،ایرانی ڈیزل،گند م کی سمگلنگ میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ملوث ہے مگر ان کی انکوائریاں فائلوں میں دبادی گئی ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان نے اکتوبر2020میں ایک اعلی سطحی چوبیس رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں بی ایس ایس اور بی سی ایس کے سٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی گئی اور ان کی روشنی میں اگست2022میں سابقہ وزیراعلی بلوچستان نے سروس ریفارمز کے ایجنڈے کی منظوری دی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس آج تک عملدرآمد نہیں ہوا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جائز مطالبات 15دن کے اندر تسلیم کیا جائے نہ ہونے کی صورت میں قلم چھوڑ احتجاج سیکرٹریٹ کی مکمل بندش اور مظاہرہ کریں گے .

.

.

متعلقہ خبریں