پنجگور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹر صابر علی بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا منشور روٹی، کپڑا، مکان ہے، بلوچستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو سپورٹ کریں، پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے مسائل کو ہمیشہ ترجیحیی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے، آغاز حقوق بلوچستان پیکج دے کر صوبوں کو خودمختاری بھی پیپلز پارٹی نے آئین میں ترامیم کرکے دیا پیپلز پارٹی بلوچستان کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑا کرے گی لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے جس نے جرم کیا ہے اس کے لیے قانون ہے قانون کے دائرے میں رہ کر غیر جانبدار ججوں کے ذریعے انکا ٹرائل کیا جائے کسی کو لاپتہ کرکے پھر اسے ٹرائل کا حق بھی نہ دیا جائے یہ خلاف قانون اور انسانی حقوق سے متصادم ہے جسکو پیپلز پارٹی کنڈم کرتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر پیپلز پارٹی مکران کے جنرل سیکرٹری آغا شاہ حسین ضلعی صدر صغیراحمد جنرل سیکرٹری ہاشم بلوچ اور دیگر موجود تھے صابر علی بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اینٹی سردار اور اینٹی اسٹیبلشمنٹ جماعت ہے اور بلوچستان میں سرداری نظام کے خلاف پیپلز پارٹی نے عملی کردار ادا کرکے بلوچستان میں سرداروں کا اثر کم کیا اور ششک کا خاتمہ بھی پیپلز پارٹی نے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل زیادہ ہیں کرپشن نے ان مسائل میں مذید اضافہ کیا ہے عوام ایسے نمائندوں کو چنیں جو اسمبلیوں میں ان کے اصل مسائل پر بات کرسکیں جب کسی نمائندے کو خود یہ علم نہیں ہوتا کہ اسکا کیا کام ہے وہ کیسے عوام کے مسائل حل کراسکتا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں بلوچستان بھر سے سیاسی کارکن پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں بہت جلد پنجگور سے بھی اہم سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ پنجگور ترقی کے حوالے سے کافی پھیچے ہے یہاں سے جو نمائندے منتخب ہوکر اسمبلیوں میں گئے تھے انہوں نے عوام کو مایوس کیا ہے ہیلتھ ایجوکیشن سمیت کسی بھی سیکٹر میں تسلی بخش تبدیلی نہیں ائی ہے جس سے عوام کو وقتی ریلف ملا ہو انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کا رول ہمیشہ مثبت رہا ہے آغاز حقوقِ بلوچستان پیپلز پارٹی کا ایک اقدام تھا جس سے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملا صابر علی بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ دینے سے پہلے نمائندوں کی اہلیت اور کارکردگی کا جائزہ لیں پنجگور اج اگر پسماندگی کا شکار ہے تو اسکے پھیچے سابق نمائندگان کا ہاتھ ہے بلوچستان کے مسائل کا حل علاقائی پارٹیوں کے پاس نہیں ہے یہ صرف ایک ڈویڑن اور ضلع تک محدود ہیں انہوں نے لاپتہ افراد کے مسلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خالصتاً انسانی مسلہ ہے ملک میں ائین اور قوانین موجود ہیں اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے عدالتوں میں لاکر ٹرائل کیا جائے پیپلز پارٹی قانون اور آئین سے ماورائے اقدام کی حمایت نہیں کرسکتا اور اس طرح کے اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…