پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو چھتوں پر لگانے والے سولر انرجی سسٹم فراہم کیے جائیں گے، ہارڈ بلوچستان


خضدار(قدرت روزنامہ)ہیلتھ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ (ہارڈ) کے پروگرام منیجر خضدار بلوچستان محمد وارث شاہین، مس پروین نور، سوشل موبلائزیشن آفیسرہارڈ بلوچستان و دیگر نے خضدار پریس کلب میں صحافیوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالعموم بلوچستان میں لاکھوں لوگ اپنے گھروں کو روشن کرنے کے لئے مٹی کا تیل اور موم بتی پر اور کھانا پکانے اور پانی گرم کرنے کے لیئے بطور ایندھن لکڑی اور جانوروں کے گوبر پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ ذرائع نہ صرف مہنگے ہیں بلکہ لوگوں کی صحت اور ماحول کے لیئے انتہائی تباہ کن بھی ہیں۔ اسی طرح بیشتر اسکول اور بنیادی صحت کے مراکز بھی بجلی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں، جس کی وجہ صرف صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولت کی فراہمی کی راہ میں خلل کا باعث ہیں بلکہ بچوں کی صحت اور تعلیم کی سہولیات کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت اور رہنے کے ماحول پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں بلوچستان خصوصا ضلع خضدار کی اس صورت حال کے مدنظر ہیلتھ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ (ہارڈ) بلوچستان کئی سال سے اس مسئلے کے تدارک کے لیئے کوشاں ہے۔ 2022 کے بعد 2023 میں بھی ہارڈ بلوچستان خضدار نے ایکو انرجی ایکو لیبل فنش ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پراجیکٹ حاصل کیا جس سے تحصیل وڈھ کی سب تحصیل آڑینجی کے پانچ دشوار ترین گاو¿ں کا انتخاب کیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت ان غریب اور محروم (طبقات)کو چھتوں پر لگانے والے سولر انرجی کے سسٹم فراہم کیئے گئے تاکہ انہیں لکڑی، اپلوں اور درآمد شدہ ایندھن کے ذریعے حاصل کی گئی مہنگی بجلی اور توانائی کا سستا متبادل حاصل ہوسکے۔ ایکو انرجی ایکو لیبل فنش ایسوسی ایشن کی فنڈنگ سے ہیلتھ ایند رول ڈدیلپمنٹ نے یکم جولائی 2023 سے اس پراجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس پراجیکٹ کے تمام شراکت داروں، سولر انرجی کے ماہرین، اور ایکو انرجی کی ماحولیاتی مینجمنٹ کمیٹی کو پراجیکٹ کے ہر مرحلے میں شامل رکھا گیا۔ انہیں پراجیکٹ کے بارے میں آگہی اور معلومات دی گئیں اور ان کے مشوروں سے پراجیکٹ میں بہتری لائی گئی۔ پراجیکٹ دور دراز کے ان پانچوں گاو¿ں میں اپنے تمام مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا جہاں 60 گھروں کو چھتوں پر اور گھروں میں لگائے گئے سولر سسٹم کی مدد سے بجلی فراہم کی گئی۔ مسجدوں اور دوسرے مذہبی مقامات کو بھی قریبی گھروں کے ساتھ جوڑ کر بجلی فراہم کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ گاو¿ں میں دوسکولوں اور دوصحت کے مراکز میں مکمل سولر انرجی سسٹم لگا کر انہیں بجلی فراہم کی گئی۔ سولر انرجی سسٹمز کی خریداری اور تنصیب کے لیئے سولر انرجی کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جن گھروں میں یہ سسٹم لگائے گئے، ان گھروں کے سربراہان کو ان سسٹمز کی دیکھ بھال اور چلانے کے بارے میں بھی تفصیلی آگہی دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہی دیہات سے 25 نوجوانوں کو ان سسٹمز کی تنصیب، مرمت اور دیکھ بھال کے بارے میں ہارڈ کے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں ایک ماہ کا کورس بھی کروایا گیا۔ دیہات کی سطح پر ایکو انرجی ماحولیاتی مینیجمنٹ کمیٹیاں (ای۔ای۔سی۔ایم۔سی) بھی بنائی گئیں تاکہ وہ سولر انرجی کے فوائد کے بارے اور ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں آگہی پھیلائیں اور کمیونٹی کی سطح پر فنڈ اکٹھا کر کے پراجیکٹ کے تسلسل کو یقنی بنا سکیں۔ اس پراجیکٹ کی مدد سے ٹارگٹ گاو¿ں اور ان سے ملحقہ دیہاتوں میں غریب مقامی لوگوں کو بجلی جیسی بنیادی سہولت تک رسائی حاصل ہوئی جس سے تقریباً ڈھائی ہزار لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ اس سہولت کی وجہ مقامی لوگوں کو رات کے وقت کے بہت سے مسائل سے نجات ملی ہے اور انہیں ایک صاف ستھرا ماحول میسر آیا ہے جس سے ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوئی ہے اس پراجیکٹ کی مدد سے بچوں کو سکول میں صاف اور صحت مند ماحول مسیر آیا ہے اور وہ گھروں میں بھی زیادہ دیر تک پڑھ سکتے ہیں جس سے انہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق تعلمی کارکردگی دکھانے کا موقع ملا ہے۔ اس پراجیکٹ کی وجہ سے سکول نہ پڑھنے والے بچوں میں بھی سکول جانے کا شوق پیدا ہوا ہے۔ ان سولر سسٹمز کی وجہ سے بنیادی صحت کے مراکز بھی اس قابل ہوئے ہیں کہ وہ رات کو بھی کام جاری رکھ سکیں اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں رات کو خدمات فراہم کر سکیں۔ اس پراجیکٹ کی بدولت زہریلی کاربن کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں میں بھی کمی آئی ہے۔

Recent Posts

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

13 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

8 hours ago