مشکل وقت میں کبھی نہ گھبرائیں،وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کر رہے ہیں، پاکستان میں ذاتی مفادات رکھنے والے ملک کی بہتری نہیں چاہتے، ہر الیکشن متنازع رہا، اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت ہو رہی ہے، ای وی ایم پاکستان کے انتخابی عمل کا بڑا مسئلہ حل کردے گا۔پرفارمنس ایگریمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تین سال بہت مشکل تھے، میں نے اس عرصے میں بہت کچھ سیکھا، جب تک آپ ہار نہیں مانتے، شکست نہیں ہوتی، اوپر

جانے کی کوشش کریں، مشکل وقت میں کبھی نہ گھبرائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ویژن پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، اس کو بہتر کریں، اس سے نیچے نہ آئیں،کپتان کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اپنی ٹیم کو چیک کرے اور سب کو چیک کرلیا ہے، میں نے اپنی کابینہ کا مشکل وقت میں لیول دیکھا ہے، دیکھا ہے کون کس لیول پر گھبرا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جتنا تین سال میں سیکھا ہے اتنے کم عرصے میں اتنا زندگی میں نہیں سیکھا، وفاقی وزرا سے کہتا ہوں جتنی زیادہ کوششیں کریں گے، کام کریں گے اتنا اوپر جائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم سارے مافیاز کے سامنے کھڑے ہیں، مافیاز تبدیلی نہیں چاہتے ہیں اس لیے وہ ہماری مخالفت کر رہے ہیں، یہ لوگ ای وی ایم کی مخالفت کر رہے ہیں، ای وی ایم سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا؟عمران خان نے کہاکہ پاکستان کا ہر الیکشن متنازعہ ہوجاتا ہے،سینیٹ الیکشن جس میں 1500 ووٹ ہوتے ہیں وہ بھی متنازعہ ہوجاتا ہے،جرمنی یا دیگر ممالک میں الیکشن میں شور کیوں نہیں مچتا؟امریکا میں بھی پہلی بار الیکشن کے بعد شور مچا،وہاں سسٹم ٹھیک تھا اس لیے الیکشن کے بعد وہ شور ختم ہوگیا۔وزیراعظم نے بتایا کہ ملک میں 1970 کے بعد ہرالیکشن میں جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے دھاندلی ہوئی ہے،ہم ایک سسٹم لے کر آ رہے ہیں، ای وی ایم ان مسائل کو حل کردے گا، یہ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔انہوںنے کہاکہ ای وی ایم سادہ سا ہے، الیکشن ہوا، بٹن دبایا اور نتیجہ آگیا، ہمارے یہاں تو سارے مسائل پولنگ ختم ہونے کے بعد شروع ہوجاتے ہیں، یہ چھوٹا سا طبقہ جو کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھاتا ہے وہ ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ آخری دو سال ہمارے لیے اہم ہیں، ہم بڑی مشکل وقت سے نکل کر یہاں پہنچے ہیں، اس سال پوری محنت کرنی ہے، جس طرح کورونا کو سنبھالا اس کا ویسا کریڈٹ نہیں لیا۔انہوںنے کہاکہ ایم این ایز کہتے ہیں اگر ترقیاتی فنڈز نہ ملیں تو وہ الیکشن ہار جائیں گے،کبھی ترقیاتی فنڈز سے الیکشن نہیں جیتے جاتے،حکومت کی کارکردگی سے الیکشن جیتیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اصل جنگ پنجاب کی ہے، لوگ کہتے ہیں کہ آپ بار بار تبدیلیاں کر دیتے ہیں، پانچ سال بعد پنجاب میں بار بار تبدیلیوں کو کوئی نہیں دیکھے گا،پنجاب میں 5 سال بعد حکومت کی کارکردگی دیکھی جائے۔

Recent Posts

دھمکیاں دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لندن انڈرگراؤنڈ ٹرین میں…

13 mins ago

سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیشہ…

22 mins ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں، وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں وزیر دفاع خواجہ آصف کو دی…

29 mins ago

ملک سے فتنہ پارٹی کا خاتمہ ہورہا ہے، مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک سے فتنہ پارٹی…

35 mins ago

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک کردیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کے…

43 mins ago

پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک کی ویڈیو نے بھارتیوں کو ہلکان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک اچانک بھارت میں مشہور ہوگئیں۔ پاکستانی…

51 mins ago