جیونی کے سمندر میں ٹرالر اور ممنوعہ جال کا استعمال، غیر قانونی شکار میں مصروف ٹرالروں کی وڈیو وائرل

گوادر (قدرت روزنامہ) جیونی میں ساحل سمندر میں گجہ ٹرالروں کی یلغار، ممنوعہ جال کا استعمال، سمندری حیات کی نسل کشی جاری، مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی شکار میں مصروف درجنوں گجہ وائرنیٹ ٹرالروں کی ویڈیو وائرل کردی . تفصیلات کے مطابق بروز منگل بتاریخ 5دسمبر 2023 میں جیونی ساحل سمندر میں سندھ کےگجہ ٹرالرز کی یلغار ہے مقامی ماہیگیروں نے غیر قانونی شکار میں مصروف درجنوں گجہ ٹرالر کی ویڈیو وائرل کردی مقامی ماہیگیروں کے مطابق اس وقت جیونی کے ساحل سمندر میں ممنوعہ جالوں سے لیس درجنوں ٹرالر سمندری حیات کی نسل کشی سمیت ماہی گیروں کی معاشی قتل کررہے ہیں جیونی کے ساحل سمندر میں سینکڑوں کی تعداد میں ممنوعہ جال استعمال کرنے والے گجہ ٹرالر بارہ ناٹیکل میل کی دھجیاں اڑا کر سمندر کو تاراج کرنے میں مصروف عمل ہیں مقامی ماہیگیروں کے مطابق ان ٹرالروں کے خلاف محکمہ فشریز کاروئی کرنے سے قاصر ہے جس کے سبب مقامی ماہیگیروں کا دن دیہاڈے معاشی قتل جاری ہے ان کے مطابق بظاہر یہی لگتا ہے کہ محکمہ فشریز کسی بھی ٹرالرز مافیا کے خلاف کارروائی کرتے دکھائی نہیں دے رہا اور یہ بے بس محکمہ کے جانب سے ممنوعہ جال استعمال کرنے والے ٹرالر کو مکمل چھوٹ دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں