مظلوم طبقہ ہمارے ساتھ ہے، انتخابات میں عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے، مولانا واسع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام ملک گیر سیاسی جماعت ہے، جمعیت علماءاسلام نے ملک کو کونے کونے میں عظیم الشان کانفرنسیں کرکے یہ ثابت کردیا کہ جمعیت علماءاسلام واحد سیاسی پارٹی ہے جو ملک بھر میں عوامی مقبولیت رکھتی ہے ، بلوچستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں جو عوامی قوت کا مظاہرہ کیا اس سے ثابت ہوا کہ آنے والے الیکشن میں جمعیت علماءاسلام شاندار کامیابی حاصل کریں گی، بلوچستان کے عوام نے جمعیت علماءاسلام پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیاہے، آنے والے الیکشن میں جمعیت علماءاسلام اکثریتی پارٹی ہوگی، جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور ترقی کی بات کی ہے، جے یو آئی ہمیشہ مظلوم عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ملک بھر میں جمعیت علماءاسلام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سربرائی الیکشن کیلئے اپنے امیدوار نامزد کریں گے، جمعیت علماءاسلام ائندہ انتخابات میں بلوچستان میں حکومت بنائے گی، بلوچستان کے عوام کی جے یو آئی سے ہی امیدیں وابسطہ ہے، جمعیت علماءاسلام بلوچستان میں ہمیشہ کی طرح آئندہ انتخابات میں بھی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی . کارکن جمعیت علماءاسلام کا سرمایہ ہے، کارکنوں کی وجہ سے ہی جمعیت علماءاسلام نے ہر میدان میں مخالفین کی نیندیں حرام کی ہے، جے یو آئی زیہی و خیلی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، جمعیت نے دین اسلام اسلامی تعلیمات ملک میں اسلامی نظام کی نفاز کیلئے جدوجہد کی ہے .

. .

متعلقہ خبریں