جعلی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، یقین ہے جلد سرخرو ہوجائیں گے، مولانا ہدایت الرحمن

گوادر (قدرت روزنامہ ) حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ 26 دسمبر کو یوم مزاحمت کے طور منائیں گے 26 دسمبر کو گوادر پر مسلط چالیس سالہ ٹولے نے اپنی نام نہاد سابق صوبائی حکومت کی آشیر باد سے ہمارے قائدین و کارکنان کے خلاف جعلی اور بے بنیاد مقدمات بناکر ہمارے کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔یہ بات انہوں نے منگل کوعدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں جعلی مقدمات سے جلد سرخرو ہونے کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو جعلی و من گھڑت مقدمات ہمارے خلاف بنائے گئے ہیں ہمارے کارکنان و قائدین قانونی راہ اختیار کرکے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد سرخرو ہونگے۔ انہوں نے کہا 26 دسمبر کو گوادر کے عوام پر جو ظلم ڈھائے گئے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اس دن کو گوادر کے عوام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر ان پر بد ترین کی گئی۔انہوں نے کہا آنے والے 26 دسمبر کو یوم مزحمت کے نام پر منائیں گے اور 26 دسمبر کو یوم مزحمت کے نام پر تایخی و جمہوری عظیم الشان ریلی نکال کر ثابت کرینگے کہ یہ قید و بند کی صعوبتیں ہمارے جدو جہد و مضبوط ارادوں کو متزل نہیں کرسکتے۔

Recent Posts

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

3 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

13 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

19 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

25 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

49 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

59 mins ago