بلوچستان کی ڈاکٹر عالیہ حیدر نے کوپ 28 میں فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ جیت لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر عالیہ حیدر بلوچستان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور انھوں نے پورے ملک میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث پیدا ہونے والے طبی مسائل کے حل کے لیے سرگرم کردار ادا کیا ہے۔یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وہ سرِدست اس میدانِ جنگ میں واحد ایسی جنگجو ہیں جنھوں نے ماحولیاتی آلودگی کے باعث پیدا ہونے والے طبی مسائل کا نہ صرف ادراک کیا بلکہ ان مسائل کے حل کے لیے بھی اپنی سی سعی کر رہی ہیں۔دبئی میں ہونے والا کوپ 28 ماحولیاتی اجلاس آلودگی پر قابو پانے کے تناظر میں ایک اہم ایونٹ ہے جس میں ڈاکٹر عالیہ حیدر کی خدمات کے اعتراف میں انھیں فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو صرف ڈاکٹر عالیہ حیدر کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ فرنٹ لائن کلائمیٹ ہیلتھ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو ماحولیاتی تباہی کے پیش نظر صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دے رہے ہیں یا دیتے رہے ہیں۔ اس ایوارڈ کے لیے نامزد افراد میں فلپائن سے ڈاکٹر ٹیوفریڈ وائی ایسگویرا، پاکستان سے ڈاکٹر عالیہ حیدر اور لیبیا سے ابراہیم ڈوفانی شامل تھے۔ ڈاکٹر عالیہ حیدر کو یہ ایوارڈ پاکستان میں 2022 میں آنے والے سیلاب کے دوران فرنٹ لائن کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ انھوں نے سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں جا کر میڈیکل کیمپ لگائے اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں اور بالخصوص خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش رہیں۔انھوں نے( اردو نیوز) سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کر کے بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا ایوارڈ ہے جس سے پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی، صحت اور کلائمیٹ جسٹس کے حوالے سے میرا کام پوری دنیا کے سامنے نمایاں ہوا ہے اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں اس وقت کلائیمٹ کرائیسس اور ہیلتھ کرائیسس پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عالیہ حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور میں زہر آلود پانی پر بھی تحقیق کی ہے جبکہ لاہور سمیت پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں مفت طبی کیمپوں کا انعقاد بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انھوں نے حال ہی میں خلق ہیلتھ کلینک کے نام سے لاہور میں مفت اور معیاری صحت کا پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت شہر کے پسماندہ علاقوں میں ہیلتھ یونٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کی زیر نگرانی شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

6 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

16 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

22 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

28 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

52 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

1 hour ago