کوئٹہ میں پی ٹی آئی کا دفتر بند کردیا گیا، بلوچستان میں کام کرنے نہیں دیا جارہا، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر و سابق میئر ناظم رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان مجلس وحدت مسلمین اور قائد شریعت مولانا محمد خان شیرانی صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مشکل حالت میں تحریک انصاف کے حق میں بات کی ہے جن پر انکے مقروض ہے انشا اللہ وقت آنے پر سود سمیت واپس کرینگے ہماری پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو پولیس نے بند کیا مجھ سمیت میرے بیٹوں پارٹی کے سینکڑوں ساتھیوں کو جیلوں میں ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا اور اب تک پارٹی کو کھلے عام کوئی پروگرام کرنے نہیں دیا جارہا ہے اس کے لیے عدالت عالیہ میں دفتر کیلئے اور اب کھلے عام دیگر پارٹیوں کی طرح اجازت کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا ہے ہم سیاسی ٹھگوں کے ٹولے کے رویے کی مذمت کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے پارٹی کے ساتھ ناروا حکومتی رویہ پر کبھی لب کشی نہیں کی ان بے ضمیروں کا وقت قریب ہے یہ سب ملک دشمن جماعتیں ہیں اور انشا اللہ یہ نام نہاد ٹولے عنقریب عمرا ن خان سے معافی مانگیں گے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو وہ مٹ جاتا ہے پاکستان کی قیادت نوجوانوں کا ایک صالح ،ایماندار اور باصلاحیت رہنما عمران خان کی قیادت میں کرینگے تحریک انصاف ایک محب وطن انقلابی جماعت ہے .

.

.

متعلقہ خبریں