ڈی سی تربت کے ناروا رویے پر ان کیخلاف کارروائی کی جائے، گوادر میں مظاہرین کا مطالبہ

گوادر (قدرت روزنامہ) چیئرمین میونسپل کمیٹی جیونی محمد اکرم حیات اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جیونی محمد اقبال نے میونسپل کارپوریشن تربت کے سینئر چیف آفیسر عبدالمجید میروانی کے ساتھ روا رکھے جانے والے ڈپٹی کمشنر تربت حسین جان بلوچ کے غیر پیشہ ورانہ، غیر مہذب رویے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے . دیگر کونسلز عہدیداران، آفیسران کی طرح اپنے آفیسر سے اظہار یکجہتی کے طور پر آئندہ سنیٹیشن سروس سے بائیکاٹ کے احکامات جاری کیے اور ڈپٹی کمشنر تربت کے ذاتی عناد کی مذمت کی گئی .

انہوں نے چیف سیکرٹری بلوچستان، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و وزیر بلدیات سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ آئندہ ایسا نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے .

. .

متعلقہ خبریں