دہشتگردوں کیلئے لانگ مارچ عوام کی خیر خواہی نہیں،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیلئے لانگ مارچ عوام کی خیر خواہی نہیں لانگ مارچ کی دھمکی دینے والے کھبی نہتے مزدروں اور محنت کشوں کے قتل پر کیوں نہیں نکلے۔تربت میں جس شخص کیلئے دھرنا دیا گیا ہے اس نے از خود 11 دہشتگرد حملوں کا اعتراف کیا ہے تربت میں مارے جانیوالے شخص کے قبر پر کس کالعدم تنظیم کے جھنڈے بنائے گئے ،یہی تو اسکی دہشتگرد ہونیکا ثبوت ہے ۔تربت میں مارا جانیوالا شخص قانون نافذ کرنیوالے ادرے کے مقابلے میں مارا گیا ہے ‘لواحقین کے مطالبہ پر تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ تربت دھرنے کو پاکستان مخالف قوتوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ پاکستان کو بدنام کرنیکی سازشیں کھبی کامیاب نہیں ہونگی ۔ریاست عوام کی خیر خواہی ‘ خوشحالی ‘ ترقی کیلئے پرعزم ہے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاست دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو برداشت نہیں کرے گی چاہے یہ گروہ جتنی بھی ہمدردی پیدا کرنا چاہیں۔ بلوچستان کو آگے بڑھنا ہے اور اسے انتہا پسندی، بنیاد پرستی اور تشدد سے پاک کیا جائے گا۔ دہشتگردوں کیلئے مارچ کرنیوالوں کو دہشتگردوں کا سہولت کار سمجھا جائیگا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

Recent Posts

ہزارہ ٹاون، بچے کے قتل میں ملوث 15سالہ ملزم گرفتار

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والے بچے کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا…

6 mins ago

یاسین مری مبینہ پولیس مقابلے میں قتل، ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سخت رد عمل دیں گے، مظاہرین

خاران(قدرت روزنامہ)آل پاکستان مری اتحاد رخشان ڈویژن کی جانب سے سندھ میں مری قبیلے ایک…

16 mins ago

خاران، لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا ، شہر بھر میں مکمل شٹرڈاؤن

خاران(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز خاران بازار سے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے خاران…

23 mins ago

مزدوروں کی قتل ایک غیر انسانی فعل ہے، ظہور بلیدی کا پنجگور واقعے کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلید ی نے پنجگور واقعے کی مذمت کی ہے صوبائی وزیر…

29 mins ago

راولپنڈی احتجاج، عمران خان اور علی امین گنڈاپور بھی دہشتگردی کے مقدمہ میں نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 250 سے زیادہ رہنماؤں اور…

52 mins ago

کیا احتجاج اور دھمکیوں سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہو گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاجی سیاست کا اعلان کر…

1 hour ago