شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کا تفصیلی ٹریلر جاری کردیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

اداکار نے ٹریلر کو ’ڈنکی ڈراپ4‘ کے نام سے انسٹاگرام پر جاری کیا جس میں لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی کھٹی میٹھی دنیا لوگوں کے سامنے آتی ہے۔ ’ڈنکی‘ کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔

راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔

’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔ فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔

Recent Posts

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

5 mins ago

آئینی ترمیم، حکومتی ڈرافٹ کے بعد پیپلز پارٹی کا مسودہ بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی ڈرافٹ کے بعد اب…

15 mins ago

آئینی ترمیم کی منظوری: وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسمبلی کا شیڈول تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد…

27 mins ago

حکومت آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضا مند ہو گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئینی ترمیم پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعییت علمائے…

33 mins ago

دوسرا ٹیسٹ، چوتھا دن: جیت کا تعاقب، پاکستان کو 8 وکٹوں، انگلینڈ کو مزید 261 رنز کی ضرورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے…

39 mins ago

خیبرپختونخوا: تحریک انصاف کا پولیس کو دیا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، نقصانات و فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے اپنے گزشتہ دور…

48 mins ago