سپریم کورٹ نے حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حق مہر سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
سپریم کورٹ نے شہری کی اہلیہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا۔
عدالت نے 6 سال تک حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ کرنے کا حکم دیا،خاتون کو حق مہر کی ادائیگی میں تاخیر پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی حکم دیا۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے،حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کر سکتی ہے۔
کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ کرنا پڑا جو6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا،عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے غیرضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا۔
غیرضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جا رہا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے نہیں ہچکچانا چاہیے۔

Recent Posts

آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دفاعی عہدیداروں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے سعودی عرب کے…

2 mins ago

ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست، کملا ہیرس کو چُپ لگ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست کھانے والی امیدوار کملا…

18 mins ago

حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کروا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اتوار 3 نومبر کو سنگم…

8 hours ago

جنگ آپ نے شروع کی، ختم ہم کریں گے، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنگ…

8 hours ago

وزیراعظم کی چینی سفارت خانے آمد، کراچی واقعے کے ملزم کو گرفتار و سزا کی یقین دہانی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے میں آمد ہوئی…

8 hours ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد…

8 hours ago