ہزاروں ڈالرز خرچ کر کے کتا بننے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2 ملین ین خرچ کر کے کتّے کا روپ دھارنے والے جاپانی شخص کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
مذکورہ جاپانی شخص لاکھوں ین خرچ کرنے کے باوجود بھی کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں ناکام ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’آئی وانٹ ٹو بی این اینیمل‘ نامی یوٹیوب چینل چلانے والے شخص نے کچھ عرصہ قبل کتا بننے کے لیے مجسمے، باڈی سوٹس، تھری ڈی ماڈلز اور ملبوسات تیار کرنے والی معروف جاپانی کمپنی سے رابطہ کیا اور 2 ملین ین (14 ہزار ڈالرز سے زائد) کی لاگت سے 40 دنوں میں حقیقت سے قریب تر کولی نسل کے کتے کا لباس تیار کروایا۔
اس شخص کے مطابق مذکورہ کمپنی نے اس کے جانور بننے کے خواب کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بعد ازاں مذکورہ شخص نے اپنے یوٹیوب چینل پر کتے کے روپ میں مختلف ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں اسے پارک میں چہل قدمی کرتے، کتوں کی خوراک کھاتے، کتوں کی طرح کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔
تاہم حال ہی میں ہونے والی کتوں کی مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ٹیسٹ میں مذکورہ شخص ناکام ہو گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا حکومت سے اخراجات میں 183 ارب روپے کٹوتی کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے ساتھ 6 سے 8 ارب ڈالر کے نئے طویل مدتی…

6 mins ago

پنشنرز پر ٹیکس کی تجویز پیش, کتنی رقم پر کتنا ٹیکس لگنے کا امکان ہے؟ بجٹ سے پہلے ہی خبرآگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پنشنرز پر ٹیکس کی تجویز…

12 mins ago

تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری…

25 mins ago

آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا، احتساب عدالت نے کارروائی روک دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے…

31 mins ago

بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ)آئرلینڈ سے شکست خوردہ کپتان بابراعظم نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے…

38 mins ago

صدر آصف زرداری کو استثنیٰ مل گیا، عدالت نے کارروائی روک دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے…

43 mins ago