اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ اس وزیراعلیٰ کو دوبارہ ووٹ نہ دیں،سپریم کورٹ کے بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر ریمارکس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ درخواست گزار نے مشترکہ مفادات کونسل میں نگران وزیراعلیٰ کی شمولیت پر اعتراض کیا،آپ نے جس وزیراعلیٰ کو منتخب کیا اس نے مردم شماری پر اعتراض نہیں کیا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ اس وزیراعلیٰ کو دوبارہ ووٹ نہ دیں .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مردم شماری پر کسی متعلقہ شخص نے اعتراض نہیں کیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مردم شماری سے شہریوں کے بنیادی حقوق وابستہ ہیں،عدالت نے کہاکہ درخواست گزار نے مشترکہ مفادات کونسل میں نگران وزیراعلیٰ کی شمولیت پر اعتراض کیا،آپ نے جس وزیراعلیٰ کو منتخب کیا اس نے مردم شماری پر اعتراض نہیں کیا،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ اب یہ ہوسکتا ہے کہ آئندہ آپ اس وزیراعلیٰ کو دوبارہ ووٹ نہ دیں .

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہاکہ بلوچستان میں جس طریقے سے وزرا منتخب ہوتے ہیں وہ ایک الگ بحث ہے،عدالت نے کہاکہ 8فروری کو عام انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ آئندہ سماعت پر دیکھ لیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان سے جواب طلب کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں