تربت میں جاری دھرنا لانگ مارچ کی صورت میں کوئٹہ روانہ ہوگا، بلوچ یکجہتی کمیٹی


کیچ (قدرت روزنامہ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بلوچ نسل کشی کیخلاف بالاچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ احتجاجی تحریک بروز بدھ کیچ سے لانگ مارچ کی شکل میں نکل کر پنجگور کی طرف روانہ ہوگی۔ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ اگر ریاست ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہیں کرتی اور اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لانے کیلئے تیار نہیں تو بالاچ اور دیگر لاپتہ افراد کی قربانیوں سے اٹھنے والی یہ تحریک بلوچستان کے کونے کونے تک پہنچے گی۔ کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ دیگر لاپتہ افراد کی ہمیں گولیوں سے چھلنی لاشیں فیک انکاﺅنٹر میں ملیں۔ بروز بدھ پنجگور کے باشعور عوام اور ریاستی ظلم کے شکار بلوچ قوم سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ لانگ مارچ کو ویلکم کرنے کے ساتھ ساتھ جبری گمشدگی کے شکار افراد اپنے کیسز رجسٹر کرائیں جبکہ سیاسی و ظلم کے شکار افراد لانگ مارچ کی شکل میں جاری تحریک کا حصہ بنیں۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

26 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

45 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago