اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا ایک مذاق ہے، سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی . ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی 2 اپیلیں زیرِ التوا تھیں ایک میں ضمانت ہو چکی ہے، وہ الیکشن لڑیں گے اور چوتھی بار وزیرِ اعظم کا حلف اٹھائیں گے .
انہوں نے کہا کہ نارووال میں پارٹی ارکان کے درمیان ناراضی ایک حلقے کی وجہ سے ہے، پارلیمانی بورڈ میرٹ پر حلقے میں ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا تو معاملہ حل ہو جائے گا . رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کبھی ناراضی کا اظہار نہیں کیا، انہوں نے اپنے موقف کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا کہا ہے . انہوںنے کہاکہ پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کو کسی معاملے میں پیچھے نہیں رکھا .