’مجھے اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے؟‘ حریم شاہ کے سوال پر انٹرنیٹ صارف کا ایسا جواب کہ ہنسی روکنا مشکل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا صارفین سے سیاسی مشورے مانگنا شروع کردیئے ہیں اور اب کی باراپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’انہیں اپنی سیاسی پارٹی کا نام کیا رکھنا چاہیے ؟‘ .

حریم شاہ کے اس سوال پر انٹرنیٹ صارفین نے بھی دل کھول کر مشورے دیئے اور ایک صارف تو سب پر بازی لے گئیں کیونکہ انہوں نے مشورہ دیا کہ ’آل لیک پارٹی‘ نام رکھیں .

 

اسی طرح ایک صاحب نے پاکستان لیڈرشپ موومنٹ نام کا مشورہ دیا تو کسی نے ’تحریک عورت پارٹی‘ رکھنے کی تجویز دی .

اسی طرح ایک اور پوسٹ میں حریم شاہ نے سوال کیا کہ میری سیاسی پارٹی کا انتخابی نشان کیا ہونا چاہیے اور اس پر بھی انٹرنیٹ صارفین کے تبصروں اور مشوروں کا سلسلہ جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں