سکھوں کے قتل کا الزام ٗ امریکی عدالت نے نریندر مودی کو سمن جاری کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا اور ریاست نیویارک کی عدالت نے سکھوں کے قتل سے متعلق کیس میں انہیں سمن جاری کردیا۔نیویارک کے سدرن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج جان کرونن نے نریندر مودی کو سمن جاری کیا۔سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس نے 17 ستمبر 2021 کو نیویارک کی عدالت میں کیس فائل کیا جس میں نریندر مودی کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے مجسٹریٹ جج کیتھرین پارکر کو کیس کا انچارج جج نامزد کر دیا اور دونوں فریقین جج کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

سکھوں کی تنظیم نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ امریکا پر احتجاج کی کال بھی دی ہے، جبکہ کشمیریوں کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نریندر مودی کے خطاب کے دوران احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تنظیم کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ریاست نے پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں پر ریاستی طاقت کا بیجا استعمال کرکے پرتشدد کارروائیاں کیں جس سے لگ بھگ 600 کسان زندگی کی بازی ہار گئے۔واضح رہے کہ نریندر مودی 3 روزہ دورے پر گزشتہ روز امریکا روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کی دعوت پر امریکا کا دورہ کر رہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے بھی ملاقات کریں گے جس میں عالمی امور اور دوطرفہ تعاون پر گفتگو بھی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر، آسٹریلیا اور جاپانی وزرائے اعظم کے ساتھ کواڈ اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ان کے دورے کا اختتام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے ساتھ ہوگا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

11 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

11 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

11 hours ago