‘ میرا نام بھی لکھ لو ‘انگلینڈ کے معروف کھلاڑی نے پی ایس ایل میں رجسٹریشن کروالی

لاہور (قدرت روزنامہ)انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیسن رائے نے پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروالی ہے .

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی نامور کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پی ایس ایل سیزن 9 کو یارد گار بنانے کیلئے تیاریاں بھی شروع کر رکھی ہیں .

بدھ کے روز سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ہینڈل کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی کہ انگش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جیسن رائے نے بھی پی ایس ایل کے ایڈیشن 9 کے ڈرافٹ کے لئے خود کو رجسٹر کروا لیا ہے .

 

خیال رہے کہ پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے آج غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی جبکہ ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا . پی ایس ایل ٹیموں کے ری ٹین کئے جانے والے کھلاڑیوں کا فیصلہ جمعرات کو ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں