قوم کو 8 فروری کے انتخابات بارے شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہیئں، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قوم کو 8 فروری کے الیکشن بارے شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہیئں، عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور شفاف ہوں گے، فی الحال پی ٹی آئی اور عمران خان پر انتخابات لڑنے کے لئے قدغن نہیں ہے، اگر کوئی غیرمعمولی چیز آ جاتی ہے تو اس کے بارے میں میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹرو میں انہوں نے کہا کہ مجھے 8 فروری کے عام انتخابات کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے یقیناً انتخابات ہوں گے، اس خطے میں فری اینڈ فیئر کا جو پیمانہ ہے اس کے مطابق مجھے امید ہے انتخابات فری ہوں گے، جو انتظامات ہیں اس پر مجھے قوی امکان اور امید ہے ہم نسبتاً ایک بہتر انداز میں نتائج دے سکیں گے، الیکشن کمیشن نے ہی انتخابات کروانے ہیں جس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے خدشات بعض اوقات ہمارے سیاسی نظام کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں کیوں کہ ہماری اپنی ایک تاریخ ہے تاہم میں الیکشن کمیشن کے تاخیر کے تردیدی بیان کی توثیق کرتا ہوں، جس میں انتخابی کمیشن کہہ چکا ہے انتخابات کا شیڈول 56 روز پر محیط ہوگا، جس کے اعتبار سے 14 دسمبر تک انتخابی شیڈول کا اعلان ہو جانا چاہیئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’ یہ سیاسی تجزیے ہیں، مختلف لوگ مختلف آراء رکھتے ہیں، تاہم ہماری ایک واضح پوزیشن ہے اور الیکشن کمیشن اعلان کرچکا ہے کہ کس رہنما کی کتنی مقبولیت ہے یا نہیں ہے، اس کا اندازہ انتخابات میں ہو جائے گا اور ابھی تک تو ان پر الیکشن لڑنے کے حوالے سے کوئی قدغن نہیں ہے، تاہم اگر کوئی غیرمعمولی چیز آ جاتی ہے تو اس کے بارے میں میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا، آج تک تو وہ الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہیں اور وہ لڑیں گے‘۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گمشدگیوں، اچانک منظرعام پر آکر سیاست چھوڑنے سے متعلق انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ’9 مئی کو جن ریاستی اداروں پر حملے ہوئے وہ انہیں پکڑنا چاہتے تھے، اس لیے میں کئی لوگ روپوش ہوئے، اس روپوشی کے دوران انہوں نے شاید کوئی سوچ بچار کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ پی ٹی آئی یا سیاست سے کنارہ کشی کرلیں، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، میں اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں‘۔

Recent Posts

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

1 min ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

31 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

46 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

53 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

1 hour ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

1 hour ago