نیوزی لینڈ کر کٹ بورڈ کو ٹوئٹر پر کمنٹ سیکشن بند کرنا مہنگا پڑ گیا

آکلینڈ ٗ راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان سے اچانک دورہ منسوخ کرنے والی کیوی ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی۔کیوی بورڈ نے ٹوئٹر پر آکلینڈ پہنچنے پر اپنی ٹیم کی ایک مختصر ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی، جس میں کھلاڑیوں کو جہاز سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔کیوی بورڈ نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن بند کردیا، جس کے باعث اسے تنقید کا سامنا ہے۔بورڈ نے کمنٹ سیکشن تو بند کردیا لیکن شائقین کرکٹ ٹوئٹ ’قوٹ‘ کر کے اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ آزادی اظہارِ رائے کا ہی خیال کرلیتے۔کیوی بورڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے

لکھا کہ 24 رکنی بہادر اسکواڈ براستہ دبئی آکلینڈ پہنچ گیا ہے اور اب تمام ممبران 14 روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی ودھمکی کے معاملے پر سائبرکرائم ونگ نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں موجودگی کے دوران ملنے والی دھمکی کے معاملے پر مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ سائبر ونگ اسلام آباد کے سب انسپکڑ محمد وسیم کی مدعیت کی درج کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ انٹرپول کی جانب سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔ واضح رہے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان میں پہلے ون ڈے سے کچھ دیر قبل ہوٹل سے گراؤنڈ جانے سے انکار کردیا تھا اور بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کو جواز بناکر دورہ منسوخ کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے بھی سیکیورٹی وجوہات پر پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

10 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

10 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

11 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

11 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

11 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

11 hours ago