لائسنس نہ بنوانے والوں کے خلاف مقدمے ، لاہور ہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ جاری کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیورز کا کرمنل ریکارڈ بنانے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیاہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا جس میں عدالت نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ایس پی سی آر او کو ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور ایس پی سی آر او نے افسران سے ہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت طلب کی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ عدالت پولیس کو کسی بھی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ تحریری حکم کے مطابق سی ٹی او نے بتایا کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے لائسنس حاصل کیے۔
تحریری حکم کے مطابق ایس پی آپریشن نے بتایا کہ بغیر لائسنس گرفتار ڈرائیورز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی جس پر عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہریوں کو ہراساں نہ کرنے کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

6 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

8 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

16 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

19 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

21 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

21 mins ago