خاتون اول ثمینہ علوی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خاتون اول ثمینہ علوی کورونا سے متاثر ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن پہلے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔کورونا کے باعث کمزوری محسوس کر رہی ہوں۔قوم سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔
انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہاں واضح رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 333 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 261 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 56 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 374 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 61 ہزار 947 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیئے گئے، ، اب تک کٴْل 1 کروڑ 90 لاکھ 1 ہزار 178 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 7 ہزار 310 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کٴْل 7 کروڑ 48 لاکھ 37 ہزار 117 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 2 کروڑ 48 لاکھ 68 ہزار 18 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

Recent Posts

26ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان با ر کو نسل کے ایگز یکٹو کمیٹی نے پا کستان بار…

1 min ago

صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو منگل کو بلوچستان کا دورہ کریں گے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو…

8 mins ago

قلات سے اغوا ہونے والا شخص کوئٹہ سے بازیاب

قلات(قدرت روزنامہ)قلات لیویز فورس کی بہت بڑی کارروائی، قلات سے اغواء ہونے والے شخص کو…

16 mins ago

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد اور امن فورس میں فائرنگ کا تبادلہ، 2رضاکار جاں بحق، 5 زخمی

ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ضلع بارکھان اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے اوچھڑی میں مسلح افراد اور…

23 mins ago

کوئٹہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ فار مسنگ پرسنز اور جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اہلخانہ کے زیر…

34 mins ago

تربت، ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی

تربت(قدرت روزنامہ)تربت ڈگری کالج روڈ پر اقوام متحدہ کی گاڑی الٹ گئی،ایک شخص زخمی ہوگئے…

42 mins ago