اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گور نمنٹ اسکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصو لی کی آخری تاریخ میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق گور نمنٹ حج اسکیم کے تحت10 دن میں صرف 12600 در خواستیں وصو ل ہوئیں .
سپانسر شپ اسکیم کے تحت 800در خواستیں آئی ہیں . گورنمنٹ اسکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605ہے .
وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ 27نومبر سے پانچ دسمبر تک پانچ دنوں میں وصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد مایوس کن ہے .
ا سپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 25ہزار مقرر کیا گیا ہے . ماضی میں ابتدائی ایام میں ہمیشہ بھاری تعداد میں در خواستیں جمع کرائی جا تی تھیں لیکن اس سال یہ تعداد بہت کم بلکہ ما یوس کن ہے .
اس بات کاقومی امکان ہے کہ شاید حج کوٹہ کے مطابق پوری در خواستیں نہ آئیں بالخصوص سپانسر شپ اسکیم کا ہدف پورا ہونا مشکل نظر آ رہا ہے .