گور نمنٹ حج سکیم، 10دن میں موصول درخواستوں کی تعداد مایوس کن رہی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گور نمنٹ اسکیم کے تحت حج در خواستوں کی وصو لی کی آخری تاریخ میں صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گور نمنٹ حج اسکیم کے تحت10 دن میں صرف 12600 در خواستیں وصو ل ہوئیں۔
سپانسر شپ اسکیم کے تحت 800در خواستیں آئی ہیں۔ گورنمنٹ اسکیم کا حج کوٹہ 89ہزار605ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ذ رائع نے بتایا کہ 27نومبر سے پانچ دسمبر تک پانچ دنوں میں وصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد مایوس کن ہے۔
ا سپانسر شپ اسکیم کا کوٹہ 25ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ ماضی میں ابتدائی ایام میں ہمیشہ بھاری تعداد میں در خواستیں جمع کرائی جا تی تھیں لیکن اس سال یہ تعداد بہت کم بلکہ ما یوس کن ہے۔
اس بات کاقومی امکان ہے کہ شاید حج کوٹہ کے مطابق پوری در خواستیں نہ آئیں بالخصوص سپانسر شپ اسکیم کا ہدف پورا ہونا مشکل نظر آ رہا ہے۔

Recent Posts

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 min ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

14 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

30 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

42 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

57 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago