اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کی تعریفیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہو گئے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے متاثر ہو کر اپنے ملک میں درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماحول کی بہتری کے لیے برطانیہ میں درخت لگانے کا منصوبہ شروع کریں گے۔،درختوں کا منصوبہ لگانے کے لیے تمام ممالک کو وزیراعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہئیے۔
بورس جانس نے کہا کہ پاکستان دس ارب درخت لگانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے دس ارب درختوں کا منصوبہ شروع کرنے پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے معترف ہیں۔بلین ٹری منصوبہ کو اقوام تمحدہ، ورلڈ اکانمک فورم میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

06 جون 2021 کو بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شجرکاری کے منصوبوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو سلیوٹ کیا تھا۔
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر برطانوی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے 10 ارب درخت لگانے کا عزم ظاہرکیا ، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کرے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت دس بلین درخت لگانے کا ہدف سیٹ کیا تھا ۔ یہ دس بلین درختوں کا ہدف پانچ برس کے لیے تھا۔ پلان کے مطابق پہلے تین سال میں 3.2 بلین درخت لگائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اگلے سال جون تک ایک بلین درخت لگا دیے جائیں گے۔ اس ایک بلین کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دسمبر تک 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور پھر مزید 30 کروڑ درخت جون تک لگا دیے جائیں گے۔ رواں برس جنوری میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس وقت تک پاکستان 50 کروڑ درخت لگا چکا ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

1 min ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago