سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے لیے مالی امداد کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا . ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نگران حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے لیے اس امداد کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی .


جان شیر خان 8مرتبہ عالمی چیمپئن اور 6مرتبہ برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں . 1990ءسے 1996ءتک جان شیر خان نے 81میچ کھیلے اور ایک بھی نہیں ہارا تھا . یہ سکواش کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا ہے .
جان شیر خان ان دنوں پارکنسن نامی نایاب بیماری میں مبتلا ہیں، جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے . عالمی سطح پر بھی اس بیماری کا علاج برائے نام ہے .

. .

متعلقہ خبریں