سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے لیے مالی امداد کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ) حکومت نے سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے علاج کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نگران حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جان شیر خان اور ان کی اہلیہ کے لیے اس امداد کی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
جان شیر خان 8مرتبہ عالمی چیمپئن اور 6مرتبہ برٹش اوپن سکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔ 1990ءسے 1996ءتک جان شیر خان نے 81میچ کھیلے اور ایک بھی نہیں ہارا تھا۔ یہ سکواش کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے، جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
جان شیر خان ان دنوں پارکنسن نامی نایاب بیماری میں مبتلا ہیں، جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے۔عالمی سطح پر بھی اس بیماری کا علاج برائے نام ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔ اسپیکر کی…

60 mins ago

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘؛ ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ…

1 hour ago

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا گیا تو اگلا احتجاج اسے ہٹانے کے لیے ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی سوا…

1 hour ago

پشتون تحفظ موومنٹ کی گزشتہ چھ ماہ کی سرگرمیاں ملک کے خلاف رہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ…

1 hour ago

اسلام آباد پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ عمران خان اور وزیراعلی کے پی پر درج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جاں بحق اسلام آباد پولیس…

2 hours ago

احتجاج کرنے والے دکانیں بند کرانے کے بجائے ٹیبل ٹاک کریں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک دن کی ہڑتال…

2 hours ago