نواز ،ترین اورخٹک ’’وڑ‘‘ گئے، عوام نے فیصلہ دیدیا،شیر افضل مروت

پشاور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جو یہ سمجھتے تھے کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا خلا نواز،ترین اور خٹک سے پوری کرلیں گے آج دیکھ لیں کہ نواز ,ترین اورخٹک تینوں ’’وڑ‘‘ گئےہیں، عوام نے فیصلہ دیدیا .


پشاور میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیا جارہا ہے،عمران خان جیل میں اور نواز شریف آزاد گھوم پھر رہے ہیں،ہمیں انصاف نہیں مل رہا، پی ڈی ایم سربراہ کہہ رہے ہیں کہ فروری میں برفباری ہوگی، انتخابات مشکل ہیں،پارٹی میں لیڈر وہ ہوگا جو مشکل وقت میں ورکرز کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں