روسی صدر ولادیمیر پوتن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض (قدرت روزنامہ)روسی صدر ولا دیمیر پوتن سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے . شاہی محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا .


اس سے قبل سعودی میڈیا کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے ان کا خیرمقدم کیا .

خیال رہے کہ ولادیمیر پوتن متحدہ عرب امارت کےغیرمعمولی دورے پر ابوظہبی پہنچے تھے . متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر متعدد فوجی طیاروں نے صدر پوتن کے طیارے کا استقبال کیا .
صدارتی محل قصر الوطن میں منعقد خصوصی تقریب میں امارات کے صدر شیخ محمد نے ولادیمیر پوتن کا استقبال کیا . صدر ولادیمیر پوتن کا قافلہ گارڈ آف آنر کے ساتھ قصرالوطن میں داخل ہوا .
گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ممالک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں