شمبے گلزار کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ بندوق سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان دشمنی چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہونے والے بی این این کے رہنما شمبے گلزار کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ بندوق سے مسائل حل نہیں ہو سکتے یہ بات اب روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ جو لوگ بلوچستان کی عوام کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں اور بلوچستان کی عوام کو ریاست پاکستان کے ساتھ لڑانا چاہتے ہیں ان کی سیاست کا اور سازشوں کا باب ہمیشہ کے لیے ختم ہو رہا ہے اور اب ان کا جو گھناؤنا کھیل ہندوستان کی را ایجنسی کی سربراہی میں جاری تھا ان کے اب اخری دن رہ گئے ہیں اور جو لوگ سمجھتے ہیں کہ بندوق کی نالی کے ذریعے وہ ریاست پاکستان کو مجبور کر سکتے ہیں یا انہیں پیچھے دھکیل سکتے ہیں تو ان کے لیے اب یہ بات عیاں ہو گئی کہ ان کے اپنے ہی ساتھی اب انہیں چھوڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان میں تشدد اور اور بندوق سے انہیں کوئی حقوق ملیں گے تو یہ غلط فہمی ان کی دور ہونی چاہیے کوئی بھی غربت جسٹیفیکیشن نہیں ہو سکتی، کوئی بھی بے روزگاری جسٹیفیکیشن نہیں ہے کہ ریاست پاکستان کے خلاف بندوق اٹھائی جائے .

.

.

متعلقہ خبریں