طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا کی ابھیشیک کے ہمراہ ویڈیو وائرل

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں . گزشتہ روز ممبئی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم دی آرچیز کا شاندار پریمیئر منعقد ہوا جس میں بالی ووڈ کے نامور اور بڑے ستاروں نے شرکت کی .

دی آرچیز کے پریمیئر میں جہاں شاہ رخ خان کی فیملی، ریکھا، کترینہ کیف، مادھوری ڈکشٹ، رنبیر کپور، نیتو کپور، ہریتک روشن اور ان کی گرل فرینڈ صبا آزاد ، فرحان اختر، شیبانی ڈانڈیکر، شبانہ اعظمی، جاوید اختر، کرن جوہر، ارجن کپور سمیت دیگر بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تو وہیں پوری بچن فیملی بھی دی آرچیز کے پریمیئر کی زینت بنی .

وائرل ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن کافی خوش نظر آرہی ہیں اور وہ اپنی نند شویتا بچن کے بیٹے کو مذاق میں تنگ کررہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں