جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ شہید ہو گیا . طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا جب حادثے کا شکار ہوا . طیارہ حادثہ میں شہپید ہونے پاک فضائیہ کے پائلٹ فہد امین کا تعلق مظفر گڑھ کے علاقے خانگڑھ سے تھا . مردان کے قریب طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے زیر تربیت پائلٹ فہد امین کی نمازِ جنازہ مظفر گڑھ میں ادا کر دی گئی ہے . نماز جنازہ میں سول و فوجی افسران اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی . نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ائیر فورس کے دستے نے شہید پائلٹ کو سلامی پیش کی . جس کے بعد پائلٹ فہد امین کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کر دی گئی . شہید پائلٹ کی تین ماہ قبل منگنی ہو گئی تھی اور ایک ماہ بعد شادی ہونی تھی . . ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ائیرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا ہے . ذرائع کے مطابق طیارہ پرواز کے دوران تکنیکی خرابی کےباعث حادثے کا شکار ہوا . طیارہ گرنے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کے بارے میں ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا . جب کہ اس حوالے سے عینی شاہدین کا بیان بھی سامنے آیا تھا . عینی شاہدین کے مطابق پائلٹ جان کی پرواہ کیے بغیر طیارے کو آبادی سے دور لے گئے جس سے زمین پر جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا . حادثے کی جگہ پر پہنچنے والے لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شئیر کی گئی ہیں جس واضح ہے کہ پائلٹ خود تو شہید ہو گیا لیکن مزید کوئی جانی نقصان نہیں ہونے دیا . . .
مظفر گڑھ (قدرت روزنامہ) گذشتہ صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا . ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوا .
متعلقہ خبریں