شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر شیریں مزاری نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا .

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا .

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ سنایا . عدالت نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں پی سی ایل سے شیریں مزاری کا نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ کو رپورٹ دیں . اسلام آباد پولیس کی سفارش پر شیریں مزاری کا نام پی سی ایل لسٹ میں شامل کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں