نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں ، عدالت جا رہے ہیں،سعد رفیق

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے کئی حلقے تقسیم ہوئے ہیں،لیول پلیئنگ فیلڈ کا طعنہ عجیب ہے، ہمارے حلقے متاثر ہو گئے،حلقہ بندیوں میں میرا حلقہ بھی متاثر ہوا ہے، ہم نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں ہیں،نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جا رہے ہیں .

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ طلبہ یونینز کو سخت کوڈ آف کنڈکٹ کیساتھ بحال ہونا چاہئے ،تمام جماعتیں الیکشن لڑ رہی ہیں اور ہم سب کی بات سن رہے ہیں،کچھ شوشے چھوڑے گئے مگر الیکشن 8فروری کو ہی ہونے چاہئیں،تمام سیاسی جماعتیں 8فروری کو ہی الیکشن کا انعقاد چاہتی ہیں،الیکشن کرانے میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے .

لیگی رہنما نے کہاکہ منتخب نمائندے ہی پاکستان کی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں،میدان میں بہترین امیدوار اتارنے کی کوشش ہے تاکہ کامیابی ملے،الیکشن شیڈول آنے کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی،جب تک منتخب حکومت نہیں آئے گی، معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی .

. .

متعلقہ خبریں