پی ایس ایل کا جلوہ ،22 ممالک کے 485 کرکٹرز کھیلنے کے خواہشمند، کس کس نے رجسٹریشن کروا لی ؟ جانیے

کراچی (قدرت روزنامہ )پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ 22 ممالک کے 485 کرکٹرز شرکت کے خواہاں ہیں . پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے 22 ممالک کے 485 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے .

پی ایس ایل کا ڈرافٹ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا . 46 کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری اور 76 کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں سائن کیا گیا ہے . اہم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، جنوبی افریقا کےریزا ہینڈرکس، سری لنکا کے مہیش تھیکشانے، افغانستان کے فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، عقیل حسین نمایاں ہیں . سب سے زیادہ انگلینڈ کے 158 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے . ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے 40، افغانستان کے 36 اور جنوبی افریقاکے 30 ، بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا 16، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ کے 9 کھلاڑی بھی لیگ کا حصہ بننے کے خواہاں ہیں . آئی سی سی ایسوسی ایٹ ممالک کے کھلاڑیوں نے بھی پی ایس ایل کے لیے رجسٹریشن کروائی، پلاٹینم کیٹگری میں ایشٹن ایگر، رحمان اللہ گرباز، بین ڈکٹ ، لوک ووڈ جیسے معروف کرکٹرز شامل ہے . انگلینڈکے کرس جارڈن ،جیسن رائے نے رجسٹریشن کرالی .

. .

متعلقہ خبریں