پاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرے گی: آرمی چیف


پشاور(قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بے مثال کارکردگی کوسراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فرض خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔
آرمی چیف نے پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا (NWKP-1) کے شرکاء سے بھی خصوصی خطاب کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی پرعزم حمایت کے باعث ہی صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔
پاکستان کی خوشحالی کو خیبرپختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان کی وطن واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔

Recent Posts

وزیر خارجہ پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کیلئے چین پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار چین پہنچ گئے ہیں جہاں…

12 mins ago

شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل

کراچی(قدرت روزنامہ)شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلیے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی…

17 mins ago

“سارا ایوارڈ شو ایک طرف اور حازم بنگوار ایک طرف”

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بنگوار کا منفرد اسٹائل ایوارڈ شو میں…

22 mins ago

16مئی سے پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان؟مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

24 mins ago

پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کے تناظر میں بڑی…

31 mins ago

چیئرمین پی سی بی کی کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس سے ملاقات

ڈبلن(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس…

32 mins ago