مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں سعودی عرب کے طلبہ کی 11 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طلبہ نے مصنوی ذہانت کے عالمی مقابلے میں 11تمغے حاصل کر کے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
سعودی اخبار اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپیٹیشن فار یوتھ (ڈبلیو اے آئی سی وائی)میں امریکا، بھارت، یونان، کینیڈ اور سنگاپور سمیت چالیس ممالک کے 18 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔
بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ”سدایا“ نے کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی(کاوسٹ) کے تعاون سے کیا تھا، مقابلے میں سعودی عرب کے 18 منصوبے کامیاب رہے۔
ان میں سے 11 منصوبوں پر سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز ملے جبکہ 6039 منصوبوں میں 7 منصوبے ایڈوانس پوزیشن پر رہے۔امریکا نے دس، بھارت اور یونان نے دو دو جبکہ کینیڈا اور سنگاپور نے ایک ایک میڈل حاصل کیا۔
مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی مسک، الزھران، مداک، کاوسٹ، آرامکو، العلا اور نیوم کے پرائمری، مڈل اور ثانوی سکولوں کے طلبہ نے کی۔ اس موقع پرسعودی طلبہ کی برتری پر سدایا اور کاوسٹ کو عالمی سطح پر ایکسیلینس آرگنائزیشن ایوارڈ دیا گیا جبکہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے فروغ میں سدایا اور کاوسٹ کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

4 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago