مصنوعی ذہانت کے عالمی مقابلے میں سعودی عرب کے طلبہ کی 11 میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طلبہ نے مصنوی ذہانت کے عالمی مقابلے میں 11تمغے حاصل کر کے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔
سعودی اخبار اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپیٹیشن فار یوتھ (ڈبلیو اے آئی سی وائی)میں امریکا، بھارت، یونان، کینیڈ اور سنگاپور سمیت چالیس ممالک کے 18 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔
بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی ”سدایا“ نے کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی(کاوسٹ) کے تعاون سے کیا تھا، مقابلے میں سعودی عرب کے 18 منصوبے کامیاب رہے۔
ان میں سے 11 منصوبوں پر سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز ملے جبکہ 6039 منصوبوں میں 7 منصوبے ایڈوانس پوزیشن پر رہے۔امریکا نے دس، بھارت اور یونان نے دو دو جبکہ کینیڈا اور سنگاپور نے ایک ایک میڈل حاصل کیا۔
مقابلے میں سعودی عرب کی نمائندگی مسک، الزھران، مداک، کاوسٹ، آرامکو، العلا اور نیوم کے پرائمری، مڈل اور ثانوی سکولوں کے طلبہ نے کی۔ اس موقع پرسعودی طلبہ کی برتری پر سدایا اور کاوسٹ کو عالمی سطح پر ایکسیلینس آرگنائزیشن ایوارڈ دیا گیا جبکہ مصنوعی ذہانت کی تعلیم کے فروغ میں سدایا اور کاوسٹ کی کوششوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔

Recent Posts

ڈومیسٹک رولز کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری

لاہور (قدرت روزنامہ ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک رولز کی خلاف ورزی پر بڑا…

11 mins ago

انڈونیشیا میں سیلاب اور لاوے میں بچوں سمیت14 افراد بہہ گئے

سماترا(قدرت روزنامہ) انڈونیشیا میں ٹھنڈے لاوا اور سیلاب دہری مصیبت بن کر سامنے آیا جس…

11 mins ago

کراچی میں 180 سال پرانی عمارت کا زینہ زمین بوس، پھنسے رہائشیوں کو بچالیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) لی مارکیٹ نپئیر تھانے کے قریب رہائشی عمارت کے بالائی منزل کا زینہ…

20 mins ago

جگن کاظم نے بالآخر اے ایس پی شہربانو نقوی کا ہاتھ چومنے کی وجہ بتا دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اسسٹنٹ…

24 mins ago

کشمیر ایکشن کمیٹی قیادت کا پرتشدد واقعات سے اظہارِ لاتعلقی، بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی مرکزی قیادت نے پرتشدد واقعات سے…

31 mins ago

کراچی:سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور سیل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی انتظامیہ نے سرکاری قیمت پر عمل درآمد نہ کرنے پر 3 تندور…

36 mins ago