مسلم لیگ ن کے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ، عدالت جانیکا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن نے نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، حلقہ بندیوں میں میرا حلقہ بھی متاثر ہوا، اسے چار حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، شہباز شریف کا حلقہ بھی متاثر ہوا، ہم حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں، نئی حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ایک گھنٹے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، انتخابات 8 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، تمام سیاسی جماعتیں 8 فروری کو انتخابات کی خواہاں ہیں، جب تک منتخب حکومت نہیں آئے گی معیشت ٹھیک نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے تعلق نہیں بنایا، پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنا چاہیے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے، ہم نہیں چاہتے کوئی سیاسی جماعت انتخابی عمل سے باہر ہو۔

Recent Posts

رؤف حسن ججوں کو ٹاؤٹ کہہ رہے ہیں وہاں سوموٹو نہیں لیا گیا ، سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے 2…

6 mins ago

حنا الطاف سے علیحدگی کا پچھتاوا؟ آغاز علی نے رشتوں اور تعلقات کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکار آغا علی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رشتوں، تعلقات اور کاروبار…

1 hour ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم

لاہور (قدرت روزنامہ) تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف…

1 hour ago

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے بچوں کی بہترین نشوونما انتہائی ضروری ہے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشو ونما میں…

2 hours ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس ایک سال بعد سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف ٹیریان…

2 hours ago

سندھ حکومت کانئے مالی سال میں مزید بسیں لانے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے لئے نئے مالی سال میں…

2 hours ago