پی ٹی آئی کے 3 سالوں میں ادویات کی قیمتوں میں 4 بار اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں دواؤں کی قیمتوں میں گزشتہ تین سالوں کے دوران چار بار اضافہ ہو چکا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق موجودہ حکومت کے آتے ہی چند ماہ میں پہلے وزیر صحت عامر کیانی کو ادویات 400 گنا تک مہنگا کرنے کے الزام پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تاہم ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ ہوا۔ اڑھائی سال سے وزارت کا قلمدان پہلے معاون صحت ظفر مرزا اور اب فیصل سلطان کے پاس ہے، اس دوران ادویات کی قیمتیں تین گنا بڑھ چکی ہیں۔فارما انڈسٹری سے منسلک افراد کہتے ہیں کہ مجموعی طور پر

ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد کے قریب اضافہ ہوا اور بعض دواؤں کی قیمتیں 400 فیصد تک بڑھ گئیں۔سربراہ آل پاکسان فارما انڈسٹری زاہد بختاوری کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز کو پابند کیا جائے کہ دوا کا سالٹ یا فارمولا لکھیں نہ کہ برینڈ کا نام۔زاہد بختاوری کا کہنا ہے کہ کسی بھی بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں کوئی سیٹ اپ موجود نہیں، تمام ادویات ایک ہی فارمولا اور طرز پر لوکل صنعت میں تیار ہوتی ہیں، ڈاکٹرز برینڈ کا نام نہ لکھیں تاکہ شہری کسی بھی دوا کی فارمولا کی بنیاد پر خریداری میں آزاد ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال قبل کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کی دوا 207 روپے کی تھی لیکن اب 275 کی ملتی ہے، عارضہ قلب یا بلڈ پریشر کی صورت میں خون پتلا رکھنے کی دوا 311 روپے سے بڑھ کر 397 روپے کی ہو گئی ہے جبکہ معدے کی دوا 8 روپے کی بارہ گولیوں کے بجائے 26 روپے، بخار یا سر درد کی 12 گولیاں 10 کے بجائے اب 16 روپے میں ملتی ہیں۔ ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ 10 فیصد تک سالانہ مہنگائی کے باعث ادویہ ساز کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہےکہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ ایک وقت کی روٹی مشکل سے میسر ہے، بیماری آ جائے تو لنگر سے کھانا کھاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے تو ڈاکٹرز اور فارما انڈسٹری کے نمائندوں کے رابطے ختم کرنا ہوں گے، حکومت جب تک مؤثر کردار ادا نہیں کرتی قیمتیں کنٹرول میں رکھنا ناممکن ہے۔

Recent Posts

ہر ادارہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے دائرہ کار سے باہر جاکر کام کرے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے…

4 mins ago

نیب تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کتنی اور کہاں سے ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)…

10 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران…

16 mins ago

دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز…

24 mins ago

پاکستانی طالبہ کا جسدِ خاکی چین سے وطن واپس لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیجنگ…

33 mins ago

مالم جبہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، ایک پولیس جوان شہید، 3 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ روڈ پر…

49 mins ago