اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق رکنِ صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری پر لازم قرار دیا جائے .
ایک بیان میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے کارکنان کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں درج کرائیں، قومی اسمبلی کے انتخابات حلقہ بندی کے بجائے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں .
انہوں نے کہا کہ پینا فلیکس، دیواروں پر اشتہارات، وال چاکنگ اور بینرز پر مکمل پابندی لگائی جائے .
سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی وجود میں آ جانے کے بعد تربیتی کورس تمام اراکین کے لیے لازمی قرار دیا جائے .
میاں جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ممبرانِ اسمبلی کو عوامی خدمات اور قانونی سازی کے لیے ضروری اسٹاف دیا جائے .