اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق رکنِ صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری پر لازم قرار دیا جائے۔
ایک بیان میں میاں جلیل شرقپوری نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے کارکنان کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں درج کرائیں، قومی اسمبلی کے انتخابات حلقہ بندی کے بجائے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پینا فلیکس، دیواروں پر اشتہارات، وال چاکنگ اور بینرز پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
سابق ایم پی اے نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی وجود میں آ جانے کے بعد تربیتی کورس تمام اراکین کے لیے لازمی قرار دیا جائے۔
میاں جلیل شرقپوری کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام ممبرانِ اسمبلی کو عوامی خدمات اور قانونی سازی کے لیے ضروری اسٹاف دیا جائے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…
برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…