لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار شان کو محکمہ ایکسائز کی روڈ چیکنگ کے دوران روک لیا گیا
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لبرٹی میں اداکار شان کی گاڑی کو محکمہ ایکسائز کے افسران نے ناکے پر روکا اور گاڑی کی چیکنگ کی۔ اس دوران ایکسائز کے ریکارڈ پر شان کی گاڑی کا ٹیکس ادا شدہ ظاہر ہوا جس کے بعد ایکسائز حکام نے اداکار کو جانے کی اجازت دی تاہم انہوں نے روانگی سے قبل عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر رجسٹرڈ اور بنا ٹیکس ادائیگی کے گاڑیاں نہ چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی بغیر ٹوکن اور نمبر پلیٹ کے بغیر بھی چلانے سے گریز کریں کیونکہ ٹیکس کے پیسوں سے پاکستان چل رہا ہے اور ہم سب کو ہی ملکر اسے آگے لے کر جانا ہے۔
اسلام آ باد(قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے پولیس نے اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سرکاری ملازموں کی عمرکی حد میں اضافے کی تجویز تمام متعلقہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی…